اسلام آباد (آن لائن) محکمہ موسمیات نے روا ں ہفتے اسلام آباد اور گرد و نواح میں بارشوں کے نئے سلسلہ کی پیش گوئی کی ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔ میڈیا رپورٹس میں محکمہ موسمیات کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کل پیر سے یا منگل سے جمعتہ تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا ۔بارشوں کا یہ سلسلہ راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد ، مالا کنڈ ، ہزارہ ، مردان ، پشاور ، کوہاٹ ، ژوب ، کوئٹہ ، فاٹا ، باجوڑ ، مہمند ایجنسی ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ حصوں میں بھی شروع ہو گا ۔ شمالی علاقہ جات میں برف باری کا بھی امکان ہے جس سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔