ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

محبت میں گرفتارچینی ”ڈولی ”کا معاملہ مشکوک ہونے لگا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) عاشق کی محبت میں گرفتارہوکر چائنہ سے پاکستان آنے والی ”ڈولی ”کا معاملہ سرکٹ ہائوس مظفر گڑھ میں محصور ہونے کے باعث مشکوک ہونے لگا ہے ،ڈولی کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ اس سے کسی کو ملنے کی بھی اجازت نہیں ہے دوسری جانب چین کا سفارتخانہ بھی مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور سیکورٹی رسک قرار دینے کے باوجود سفارتی سطح پر یہ معاملہ کیو ں دباہواہے اس کی وجوہات سامنے نہ آسکی ہیں جبکہ پاکستانی عاشق امین کے مطابق وہ چائنہ کی لڑکی میڈان ڈولی سے مسلمان ہونے تک شادی نہیں کرسکتا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے رہائشی پاکستانی عاشق کی محبت میں گرفتارہوکر چائنہ سے پاکستان آنے والی” میڈان ڈولی” کا معاملہ سرکٹ ہائوس مظفر گڑھ میں محصور ہونے کے باعث مشکوک ہونے لگا ہے۔آن لائن ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ میں واقع سرکٹ ہائوس میں محصور ڈولی کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھی جارہی ہے جبکہ اسے انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر نہیں ہے ۔ساتھ ہی ڈولی کو کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہے ۔ابھی تک اسلام آباد میں چینی سفارتخانے نے ڈولی کو اپنی تحویل میں نہیں لیا، یہ وہ سوال ہے جو سب کے ذہنوں میں گردش کررہاہے ۔واضح رہے کہ ڈولی آزاد ویزے پر پاکستانی عاشق سے ملنے اور شادی کے لیے آئی جبکہ سفارتی سطح پر بھی معاملہ حل کرنے کی کوشش نظر نہیں آرہی ہے ۔ڈولی کو پولیس حکام انتہائی سیکورٹی رسک بھی قرار دے چکے ہیں مگر پھر بھی معاملہ جوں کا توں ہے ۔ یہ بات تو یقینی ہے کہ ڈولی پاکستان سے جانے سے انکاری ہے مگر کیاڈولی سرکٹ ہائوس میں ہی محصور رہے گی یا حکومت معاملے کو احسن طریقے سے حل کرنے کے لیے کوئی کردار اداکرے گی اس بات کا ڈولی کو بھی شدت سے انتظارہے ۔دوسری جانب مظفر گڑھ کے رہائشی عاشق امین کے مطابق ڈولی مسلمان ہونے کو تیار نہیں ہے اس لیے وہ اس سے شادی نہیں کرسکتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…