لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں پہلی دفعہ دہشت گردی کی کسی ممکنہ کارروائی کے سدِ باب کے لئے بائیومیٹرک مشینیوں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے جو کافی موثر ثابت ہو رہا ہے کیونکہ اس سے تمام شرکا کی شناخت موقع پر ہو رہی ہے اور مشکوک عناصرفوری طور پر پولیس کی گرفت میں آجاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران مزید بتایا کہ رائیونڈ کے اجتماع کے لئے پولیس کو بڑی تعداد میں بائیو میٹرک مشینیں فراہم کرنے کے علاوہ مختلف مقامات پر 24سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے ہیں۔