بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ماڈل ایان علی کی کہانی ختم ، فیصلہ ہوگیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ آج منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کسٹم کی عدالت میں ہوئی۔ کیس میں ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ اور کسٹم کے پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور کیس کی سماعت چھ نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس میں عدالت میں پیش ہوئیں تاہم گزشتہ روز فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی گئی تھی۔ آج سماعت کے موقع پر ایک بزرگ شہری شیخ مسعود نے ایان علی کو ہار پہنایا اور بالیاں دیں۔ ایان علی نے بزرگ شہری کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ شیخ مسعود راولپنڈی کے علاقے اصغر مال کا رہائشی ہے۔ شیخ

کیا ریحام عمران میں واقعی طلاق ہوگئی ہے ؟؟ ریحام نے برطانیہ سے خصوصی گفتگو میں سب صاف بتادیا

مسعود نے کہا کہ میرا دل کہتا ہے کہ ایان علی معصوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2گھنٹے تک مجھے ایان علی کا انتظار کرنا پڑا ایان کو جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز ماڈل ایان علی کی کسٹم عدالت میں 32ویں پیشی کے موقع پر سابق گورنر پنجاب پی پی پی رہنما سردار لطیف خان کھوسہ ایڈووکیٹ میڈیا سے نظریں چراتے ہوئے ایان علی سے فاصلہ بڑھانے کی کوشش میں مصروف دکھائی دئیے۔ منگل کے روز ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس میں 32ویں بار پیش ہوئی اور اس بار ایان علی جونیئر وکلا اورگارڈز کے حصار میں نہیں بلکہ اپنے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کے ہمراہ پیش ہوئیں جونہی ماڈل ایان علی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت کے احاطہ میں پہنچی تو میڈیا نے انکو اپنے حصار میں لے لیا اس دوران ماڈل ایان علی نے اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے قریب ہونے کی کوشش کی تو اس دوران لطیف کھوسہ نظریں چراتے ہوئے ایان علی سے دور ہوگئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…