ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

بلدیاتی الیکشن کادوسرامرحلہ،امیدواروں پر نئی پابندی کا فیصلہ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں کئے گئے امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورپولنگ کے دوران پرامن ماحول یقینی بنانے کیلئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں امن عامہ کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے جیت پر امیدواروں کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کیلئے پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 12 اضلاع میں امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے بہترین انتظامات کئے اور پولنگ کا عمل انتہائی پرامن رہا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور پھول نگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات پرمجھے دلی افسوس ہوا ہے اورایسے افسوسناک واقعات روکنے کیلئے پولیس کو پیشگی اقدامات اٹھانے چاہئیں تھے۔ وزیراعلیٰ نے تینوں واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کی ایف آئی آرز کاٹ کر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کا تعلق خواہ کسی بھی جماعت سے ہو، قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تینوں واقعات میں نہ صرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ان واقعات کا ہر پہلو سے تجزیہ کرکے دوسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران خامیو ںکا سدباب کیا جائے تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ ساتھ رکھنے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیت کی خوشی میں فائرنگ کرنے والو ںکی جگہ جیل ہے۔ پولیس فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون سب کیلئے برابر ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے پہلے کبھی سمجھوتہ کیا نہ آئندہ کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کے 12 اضلاع میں پرامن ماحول میں شفاف انداز میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے انعقاد پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل و کرم‘ متعلقہ اداروں کی محنت و جانفشانی کے باعث پولنگ کا عمل پرامن رہا جس پر صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان‘ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ، متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ و پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم نے پرامن فضا یقینی بنانے کے لئے شبانہ روز محنت کر کے موثر اقدامات اٹھائے اور بلاشبہ شاندار انتظامات کرنے کا کریڈٹ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات دیگر صوبوں کے مقابلے میں مثالی تھے۔ پنجاب میں پہلے مرحلے میں پرامن فضا میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد خوش اسلوبی سے ہوا۔ انہو ںنے کہا کہ مجھے پورایقین ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں اسی طرح کے بہترین اقدامات کئے جائیں گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری داخلہ نے وزیراعلیٰ کو فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور پھول نگر کے واقعات کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری، چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…