اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ریحام خان کی میک اپ آرٹسٹ ستارہ نے کہا ہے کہ ریحام اور عمران دنیا کی خوبصورت جوڑی تھی ان کی طلاق پر یقین نہیں آرہا ،عمران خان صبح روزانہ گلاب کا پھول توڑ کر ریحام خان کو پیش کرتے ،عمران خان کہتے تھے کہ ریحام خان انہیں دنیا میں سب سے پیاری لگتی ہیں۔جمعہ کے روز آرٹسٹ ستارہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان گزشتہ روز بنی گالہ میں موجود تھیں عمران خان نے انہیں ہنسی خوشی لندن کیلئے رخصت کیا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان ریحام کے بچوں کے ساتھ بہت اچھے اور شفقت کے ساتھ پیش آتے اور انہیں بچوں کی طرح پیار کرتے ،انہوں نے کہا کہ عمران اور ریحام کی جوڑی بہت خوبصورت تھی اور انتہائی خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں ،پتہ نہیں ان کو کس کی نظر لگ گئی ،عمران خان جب صبح واک کیلئے جاتے تو واپسی پر گلاب کا پھول توڑ کر ریحام خان کیلئے لاتے اور انہیں پیار کے ساتھ پیش کرتے تھے ، انہوں نے کہا کہ میں نے اکثر عمران خان سے یہ کہتے ہوئے سنا تھا وہ ریحام خان کو کہتے تھے کہ وہ مجھے دنیا میں سب سے پیاری لگتی ہیں،ستارہ آرٹسٹ نے مزید بتایا کہ ریحام خان روزانہ عمران خان کیلئے کھانا خود تیار کرتیں اور دونوں بیٹھ کر اکٹھے ناشتہ اور کھانا کرتے تھے،مجھے یقین نہیں آرہا کہ ان دونوں خوبصورت جوڑی کے درمیان راستے جدا ہوگئے ہیں اور ریحام خان لندن واپسی کے بعد بنی گالہ نہیں آئیں گی۔