پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

الیکشن ٹربیونل نے سابق ایم این اے چودھری زاہد اقبال کو چیئرمین یونین کونسل کے الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015 |

چیچہ وطنی(نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے سابق ایم این اے چودھری زاہد اقبال کو چیئرمین یونین کونسل کے الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا، چودھری زاہد اقبال ارائیں کا تعلق چیچہ وطنی کے گاو ¿ں39،بارہ ایل سے ہے جو 2008کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ این اے162سے ایم این اے منتخب ہوئے تاہم سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی قیادت میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے دوہری شہریت مخفی رکھنے پرانہیں نااہل قرار دیدیاجس کے بعد وہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے ، متوقع بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے چودھری زاہد اقبال نے اپنی آبائی یونین کونسل نمبر58سے بطور چیئر مین اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جو ریٹرننگ آفیسر نے منظور کرلئے تاہم مخالف امیدواران حافظ عدنان مرہٹہ نے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹربیونل میں پٹیشن دائر کردی جس پر ٹربیونل کے جج جسٹس مرزاوقاص رو ¿ف نے سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کی رو سے چودھری زاہد اقبال کو بطور چیئرمین یونین کونسل الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…