پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری شیرعلی کے ثناء اللہ سے اختلافات برقرار، دھوبی گھاٹ میں جلسہ کرنےکا اعلان

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما،سابق ایم این اے ومیئر گروپ کے قائد چوہدری شیرعلی کے رانا ثناء اللہ سے اختلافات برقرار، اپنی سیاسی طاقت کا مظاہر ہ کرنے کےلئے 29اکتوبر کو فیصل آباد کے تاریخی پارک دھوبی گھاٹ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا، جلسہ 31 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سنگ میل ثابت ہو گا اورفیصل آباد کی سیاست کا رخ تبدیل کر دے گا،بلدیاتی انتخابات میں صرف مسلم لیگ کے میئر گروپ کی شاندار کامیابی اور مخالفین کی سیاسی موت کا دن ہوگا۔ قائد پاکستان میاں نواز شریف خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیںبلدیاتی انتخابات پہلی مرتبہ سیاسی بنیادیوں پر ہوئے ہیں لیکن پہلے یہ الیکشن تعلقات اور برداری ایزم کی بنیاد ہوتے تھے ،تحریک انصاف توکل کی بچہ پارٹی ہے اصل میں ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی سے ہے،مگر پیپلزپارٹی تو نظر نہیں آرہی اورپیپلزپارٹی جیالوں نے تحریک انصاف کی شکل اختیار کرلی ہے ،پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ انصاری برداری کاتعلق مسلم لیگ سے ہے ،اور انہیں نے ہمیشہ مسلم لیگ کو ہی سپورٹ کیا۔ آن لائن مطابق ان خیالات کا اظہار ومیئر گروپ کے قائد چوہدری شیرعلی نے گذشتہ روز سٹی کونسل 142میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین حاجی رفیق رحمانی اور دیگر مقامات پر بلدیاتی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا ،میئر گروپ کے قائد چوہدری شیرعلی نے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دیں اور ایم این ایز ‘ ایم پی ایز کے علاوہ میئرگروپ کے چیئرمین‘ وائس چیئرمین کو لیگی کارکنوں اور لوگوں کو جلسہ گاہ تک لانے کا ٹارگٹ بھی دیا۔ انہوں نے میئرگروپ کے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقے میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں آنے والا وقت میئرگروپ کا ہی ہوگا‘ انہوں نے میئرگروپ کے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقے میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں آنے والا وقت میئرگروپ کا ہی ہوگا‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کارکنوں کے حوصلوں کو بلند کیا ہے ہمارا ماضی کارکنوں کی محبت اور عوامی خدمت سے سرشار ہے‘ جب تک میری سانسوں میں حرارت ہے کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور عوام کی خدمت کرتا رہوں گا‘ فیصل آباد شہر کو میں نے اپنا خون جگر سمجھ کر مضبوط قلعہ بنایا ہے‘ مفاد پرستوں نے لیگی کارکنوں میں جو دراڑیں ڈالی ہیں انہیں ان کا خمیازہ بلدیاتی الیکشن میں ضرور بھگتنا پڑے گا،‘ انہوں نے میئر گروپ کے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں کا شیڈول دیں تاکہ ان کے حلقوں میں جلسے کر کے عوام کو خدمت کرنے والوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ فیصل آبا د میں میئر گروپ کے نامزد امیدوار چلے ہوئے کارتوسوں کا سفایا کردیں گے۔ شہر کو کرپشن سے پاک، سلجھی اور سیاسی سوچ کی حامل قیادت فراہم کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ ان شاءاللہ اس میں سرخرو ہوں گے۔ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں میئر گروپ یزیدوں کی سوچ کے مقابلے میں حسینیت کا علم لے کر نکلا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پارک پرتاب نگر میں الیکشن کمپین کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے اکرم انصاری ،سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام ، سٹی کونسل 142میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین حاجی رفیق رحمانی ، وائس چیئرمین محمداصغر انصاری اوردیگرنے کہا کہ عوامی محبت کا انتخابی نشان بالٹی ہمارا اور چوہدری شیر علی قائد ہمارا ہے۔ یہ وقت بتائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کی ترجمان سیاسی قوت ہے۔ جس کے سربراہ چوہدری شیر علی ہیں۔ وہ اپنی ذات یا صاحبزادے کی میئر شپ کیلئے نہیں نظریاتی ورکروں کی بقاءاور عزت نفس کی بحالی کی جنگ لڑ رہا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…