اسلام آباد(نیوزڈیسک)موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاوراورمردان میں بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور, فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور بالائی فاٹا میں بھی کہیں کہیں مزید بارش ہوسکتی ہے۔گذشتہ روزخیبرپی کے، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش ڈی آئی خان میں 54ملی میٹر، لیہ میں46، مظفر آباد 35، گڑھی دوپٹہ 30،اورایبٹ آباد میں28ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔