اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(نیوز ڈیسک) آسٹریا کی آئل اینڈ گیس کمپنی (او ایم وی) نے سندھ کے لطیف ایکسپلوریشن بلاک میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قدرتی گیس لطیف ساو¿تھ ون کے ایک کنویں میں دریافت کی گئی جس کی مقدار ڈھائی ہزار بیرل خام تیل کے مساوی ہے۔کمپنی نے اس دریافت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔او ایم وی کمپنی کے بورڈ ممبر اور ایکسپلوریشن اور پروڈکشن انچارج جان پلیننگر نے اپنے بیان میں کہا کہ قدرتی گیس کی یہ دریافت کو قابل استعمال بنا کر ہم پاکستان میں گیس کی پیداوار کو مزید بہتر بناسکیں گے۔آسٹریا کی کمپنی او ایم وی 1991 سے سندھ میں تیل و گیس کی تلاش میں مصروف ہے جبکہ یہ ساون، لطیف، تاجل اور مہر گیس فیلڈ میں قدرتی گیس نکال کر انہیں سپلائی کر رہی ہے۔لطیف گیس فیلڈ میں اس کا حصہ 33 اعشاریہ 4 فیصد ہے جبکہ دیگر حصہ داروں میں پاکستان پیٹرولیم کمپنی اور اٹلی کا توانائی کے منصوبوں پر کام کرنے والا گروپ ’انی‘ شامل ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں بجلی کے ساتھ ساتھ رواں سال سے گیس کی لوڈشیڈنگ کا بھی آغاز ہوچکا ہے جس سے بجلی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…