ملتان(نیوز ڈیسک)نیو سینٹرل جیل ملتان میں قتل کے 2 مجرموں صبح سویرے تختہ دار پر لٹکادیاگیا۔ مجرم محمد شفیع نے1992ء میں اسلم نامی شخص کو ڈکیتی کے دوران قتل کیاتھا جبکہ دوسرے مجرم اکرم نے زمین کے تنازعہ پرماجد نامی شخص کو قتل کیاتھا۔اْدھربہاولپور کی نیوسینٹرل جیل میں قتل کے3 مجرموں کو پھانسی دی گئی۔مجرم غلام قادراورغلام سرور نے2002ء میں خاتون سمیت 2افراد کوقتل کیاتھا جبکہ مجرم تھانیدارعرف تِھندو نے2001 ء میں بیوی سمیت 2افراد کوقتل کیاتھا۔دوسری جانب گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی کے 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیاگیا۔ مجرم اسلم اور اعظم نے1999 ء میں معمولی تنازعیپررشتے دار کو قتل کیاتھا۔ جبکہ مجرم نیاز احمد کی پھانسی راضی نامہ کے بعد مو خرکردی گئی۔مجرم نیاز نے2002ء میں معمولی تنازعے پر مظہر اقبال نامی شخص کوقتل کیاتھا۔ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں بھی قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی۔مجرم محمد اشرف نے 2003 ء میں باپ اوربیٹے کوقتل کیاتھا۔