کراچی (نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی(ولی) کے مرکزی آفس مرکز اے این پی (ولی) سے جاری اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی(ولی) کی سربراہ مرکزی صدربیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے یہ نہیں بن سکتا ، انھوں نے مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم کسی ایک صوبے کی عوام کا نہیں بلکہ پختون، سندھی اور بلوچوں کےلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے یہ ڈیم مُردہ گھوڑا ہے اس لئے نہیں بن سکتا۔کالا باغ ڈیم بنانے کی باتیں کرنے والے قومیتوں اور صوبوں کے درمیان انتشار و انارکی چاہتےہیں ۔پاکستان کے تین صوبوں کا اجتماعی فیصلہ ہے کہ کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا تو پنجاب کو بھی اپنی ضد چھوڑ کر پانی کے دیگر منصوبوں کی جانب توجہ مبذول کرنی چاہیے ۔ بار بار دفن ہونے والے مُردہ گھوڑے کو باہر نکالنے سے تفنن پھیلتا ہے اس لئے کالا باغ ڈیم پر سیاست کا سلسلہ ، منصوبے کو ختم کرنے کی طرح ہمیشہ کےلئے بند کردینا چاہیے۔ولی خان نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت قوم کے وسیع تر مفاد اور ملک کی یکجہتی کےلئے کی تھی لیکن کچھ ناعاقبت اندیش بار بار کالا باغ ڈیم کے منصوبے پر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔