لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ(ن) کی رہنماءاوروزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلی کی پی پی 147میں مسلم لیگ(ن )کواس لئے شکست ہوئی کیونکہ لیگی نمائندے نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ۔رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹیرپراپنے پیغام میں مریم نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نے سب پرواضح کردیاہے لیگی ارکان یاتوعوام کی خدمت کریں یاگھروں کوچلے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے لئے سب سے پہلے عوام ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ شکت قبول کرنے کوتیارہی نہیں ہیں کیونکہ ان میں شکست تسلیم کرنے کی ہمت ہی نہیں ہے ۔