پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواسمبلی میں بھی نیاشیرآگیا،کھلاڑیوں کاردعمل ،خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں این اے122پر مسلم لیگ ن کی کامیابی پر دیکھودیکھو کون آیا،شیرآیا شیرآیا کے نعرے ،پی ٹی آئی کے آراکین بھی خاموش نہ رہ سکے ۔ شیرکے شکاری جیسے نعروں سے ایوان گونج اٹھا۔قائمقام سپیکر شوکت یوسفزئی کی زیر صدارت اسمبلی کا اجلا س منعقد ہوا، تاہم جب اجلاس سولہ نومبر تک ملتوی کر دیا گیا تو مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی کی جانب سے این اے 122پر مسلم لیگ ن کی کامیابی کے حق میں دیکھو دیکھو کو ن آیا شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگانے لگے، جس کے جواب میں تحریک انصاف کے ممبران چھپ نہ رھ سکے اور انہوں نے بھی نعرے لگائے ، قبل ازیںصوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے اسمبلی میں خیبر پختونخوا جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈز ترمیمی بل2015 پیش کیا،جسے ایوان نے منظورکرلیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی محمود جان کا کہناتھا کہ حج کی سعادت حاصل کرنا ایک عبادت ہے تاہم ملک کے اند ر موجود پرائیوٹ ٹور آپریٹرز حج کے دنوں میں شہریوں کو لوٹ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور اوردوسرے افسران پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کےساتھ ملے ہوئے ہیں،اس لئے تمام پرائیوٹ ٹور آپرئیٹر ز پر پابندیاں لگا دی جائیں اور پرائیوٹ کوٹے کو بھی سرکاری کوٹے میں شامل کیا جائے۔