کراچی(نیوزڈیسک)وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا ،جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8سے 10محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ یوم عاشورہ پر موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے وفاق سے کہا جائے گا۔پولیس نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی ،جس میں بتایا گیا کہ ایک کالعدم تنظیم نے اپنے رہنماﺅں کے قتل کامحرم الحرام میں بدلہ لینے کا خطرہ موجود ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ کالعدم تنظیمیں نام بدل کر کام کررہی ہیں جس پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ہدایت جاری کی کہ محرم اور بلدیاتی انتخابات ساتھ ہونے کی وجہ سے انٹیلی جنس اداروں کو بہتر کام کرنا ہوگا۔