اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایاز صادق کی جیت،اصل کامیابی تو ”کسی اور “کو ملی،این اے 122میں ن لیگ کے رہنما حمزہ شہبازشریف کو لیڈر بناگئی- این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے شاندار کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر یہ ثابت کر دکھایا پنجاب بالعموم اور لاہور بالخصوص اب بھی مسلم لیگ (ن) کی پوری گرفت میں ہے۔ تحریک انصاف نے این اے 122 کو ”تخت لاہور“ کو فتح کرنے کا معرکہ بنا دیا تھا۔ این اے 122 کے انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست سے سخت دھچکا لگا ہے .روزنامہ نوائے وقت اسلام آبادکے بیوروچیف محمدنوازرضاکی رپورٹ کے مطابق جبکہ لاہور کے انتخابی معرکہ نے حمزہ شہباز کا سیاسی قد بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے این اے 122 کا انتخاب اپنے نام کر لیا ہے۔ ضمنی انتخاب نے سردار ایاز صادق کی 2013ءکی کامیابی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ سردار ایاز صادق کو اسی حلقے سے مسلسل چوتھی بار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سردار ایاز صادق کو دوبارہ قومی اسمبلی کا سپیکر بنایا جائے گا۔