اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سوبائیس میں ضمنی انتخاب کے حتمی نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں ۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے بھیجے گئے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوارسردارایاز صادق نے چوہترہزارپانچ سوپچیس ووٹ حاصل کرکے میدان مارلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان نے بہترہزاربیاسی ووٹ حاصل کئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نتائج موصول ہونے کے دس روزکے اندر ایازصادق کوانتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانی ہوں گی جس کے بعد ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا.