ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

سانحہ صفورا کے ملزمان خلافت کا قیام چاہتے تھے،آئی جی سندھ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا کے 14 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ صفورا میں 25 رکنی گینگ ملوث تھاجن میں سے 14 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔سانحہ صفورا گوٹھ سمیت 37 اہم وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے کراچی میں پکڑے جانے والے گروہ سے اہم معلومات ملی ہیں جس کی بنا پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔غلام حیدر جمالی نے سینیٹر رحمن ملک کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے روبرو موقف اپنایا کہ گروہ کا سربراہ کوٹری حیدر آباد کا عبدالعزیزنامی دہشتگرد ہے جس کا تعلق القاعدہ سے ہے جبکہ گزشتہ ایک سال سے داعش کیلئے کام کررہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سانحہ صفورا کے ملزمان خلافت کا قیام چاہتے تھے ۔دہشتگرد نے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو گروہ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر شاہی سیداورسینیٹر مختار عاجز دھامرابھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…