لاہور(نیوزڈیسک)نوازشریف اور عمران خان کا ایک ہی وقت میں ایک ہی ردعمل،ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں این اے 122کے بڑے معرکے میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی قیادت کو حلقے کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جاتی رہی ۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو حلقے کا دورہ کرنے والے رہنما صورتحال سے با خبر رکھتے رہے ۔قیادت کی طرف سے رہنماﺅں سے حلقے میں ووٹنگ کی شرح بار ے بھی استفسار کیا جاتا رہا ۔ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کی طرف سے بھی پارٹی سربراہ اپنے سربراہ عمران خان کو وقفے وقفے سے صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہا ۔