لاہور(نیوزڈیسک) این اے 122 ،سخت مقابلہ جاری،تحریک انصاف نے وہ کردکھایا جو بڑے بڑے نہ کرسکے،برسر اقتدار پارٹی کو اس کے گڑھ یعنی لاہورمیں ایسا سخت چیلنج،اگر تحریک انصاف ہار بھی گئی تو بھی بڑی داستان چھوڑ جائے گی۔لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لئے اس اہم حلقے کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان پیچھے ہیں۔ لاہور کے حلقہ این اے 122 کے 194 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول۔ مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق 55082 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان 51020 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔سخت مقابلہ جاری ہے ،پولنگ سٹیشنوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ کارکن بے چینی کے ساتھ فیصلہ کن گھڑی کا انتظار کر رہے ہیں۔