اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی کوریج پرمختلف ٹی وی چینلز کو شوکازنوٹس جاری کر د یئے اور ان سے 14دن میں سے وضاحت طلب کر لی ،تمام چینلزکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد کی کوریج پر مکمل پابندی کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پیمرا نے 7 ستمبر کو تمام ٹی وی چینلز کو پابندی کی ہدایت کی تھی اور اب ہفتہ کو پیمرا نے ان تمام ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کیا جنہوں نے ا یم کیوایم کے قائدکی آمد،روانگی اورفائل فوٹیج وتصاویرکونشرکیاجوہائی کورٹ کے احکامات کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔لاہورہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے قائد کے بیانات،تقاریر،تصاویر اور ٹکرزپرپابندی کا حکم دے رکھاہے۔ پیمرا نے 5 اکتوبر کو ایم کیو ایم کے قائد کی اسکاٹ لینڈیارڈ پیشی کی تصویری کوریج پرچینلز کونوٹس جاری کردیا۔