ہفتہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2026 

رینجرزنے ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)رینجرزنے رپورٹ جاری کردی۔ایم کیوایم کاجھوٹ پکڑاگیا. رینجرز نے ایم کیو ایم کے کارکن محمد ہاشم کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اس الزام کو مسترد کردیا گیا ہے کہ محمد ہاشم کورینجرز نے حراست میں لیاتھا۔رینجرز نے تحقیقاتی رپورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اورمحمد ہاشم کے اہلخانہ کے بیان میں تضاد ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق 9اگست کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے محمد ہاشم کی گمشدگی تشدد اورماروائے عدالت قتل کے حوالے سے بیان دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ رینجرزنے لیاقت آباد سے محمد ہاشم 6 مئی کو گرفتارکیا تھا، رینجرز نے حقائق معلوم کرنے کیلئے انکوائری کی اور7 شہادتوں کو قلم بند کیا، جس میں پولیس اور محمد ہاشم کے اہلخانہ و دیگر کو شامل کیا گیا۔رینجرزرپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اس حوالے سے تعاون حاصل نہیں ہوا ،ترجمان رینجرز کے مطابق محمد ہاشم کی بیوی کا موقف ہے کہ انکے شوہر 5مئی کو لاپتہ ہوئے،رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم اور ہاشم کی بیوی دونوں کی تاریخوں اور موقف میں فرق ہے۔رپورٹ کے مطابق محمد ہاشم کے ٹیلی فون کال ریکارڈ چیک کیے گئے تو 23، 24 اور 30 مئی کو اپنے نمبر سے کال کی گئی ،جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ متحدہ کے بیانات میں حراست کے حوالے سے مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ہاشم کے گھر والوں کا موقف ہے کہ وہ پانچ مئی شام چھ بجے سے چھ مئی رات نائن زیرو پرموجود تھا۔جاری کردہ رپورٹ کے تحت پولیس ریکارڈ کے مطابق 1998 میں لیاقت آباد جھنڈا چوک میں محمد ہاشم رینجرز کی موبائل پر حملے میں ملوث تھا جس میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…