لاہور(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے122کے ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔ مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں گی۔لاہورمیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے122کے ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم آج رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔مسلم لیگ نواز سمن آباد ڈونگی گراونڈ میں جلسہ کرکے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف قرطبہ چوک میں جلسہ کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنا انتخابی جلسہ کل کر چکی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں