بجائے ایم کیوایم کے خاتمے کیلئے استعمال کیاجارہا ہے ۔ایم کیوایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ، ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان کو گرفتار کیا گیا ، بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے ، درجنوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ، سینکڑوں لاپتہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ٹاپ لیڈر شپ اور رابطہ کمیٹی کے اراکین تک کو گرفتار کیاگیا جارہا ہے جبکہ ایسا کسی جماعت کے ساتھ نہیں کیاجارہا ہے اور ان کی ٹاپ لیڈر شپ کو ہاتھ تک نہیں لگایاجارہا ہے جبکہ ان کی کرپشن کے بہت سے اسکینڈل سامنے آچکے ہیں ، کرپشن کی رقم دہشت گردی اور جرائم کو پروان چڑھانے کیلئے استعمال کرنے کی کہانیاں زبان زد عام ہیں انہیں کھلی چھوٹ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کراچی آپریشن ایم کیوایم کو سیاسی منظرنامے سے ہٹاکر سندھ باالخصوص کراچی میں کسی اور کو یہاں مسلط کرنے کی سازش ہے اور یہ بات واضح ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ساتھ اس ظلم و ستم اور زیادتی کے اثرات شہری علاقوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کو احساس بیگانگی میں تبدیل کررہے ہیں یہ ایک انتہائی خطرناک اورخوفناک رجحان ہے اگر ظلم و ستم اور ناانصافی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو اس کے مستقبل قریب میں نتائج مثبت نہیں منفی ہی برآمد ہوں گے ۔ صورتحال کو یہاں نہ روکا گیا اور ایم کیوایم کی بار بار کی وارنگ دے رہی ہے اس پر کان نہ دھرے گئے تو سب بے کار ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے کارکنان کی گرفتاریوں حتی کہ بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں پر رونا نہیں رویابلکہ ایم کیوایم نے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور انہیں لاپتہ کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے غیرقانونی عمل کے خلاف شور مچایا اور اس پر دہائیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کمال ملک کا کوئی قصور ہے تو انہیں 24گھنٹے کے اندر ان کے جرم کے بارے میں بتایا جائے ، ہم کمال ملک کو جانتے ہیں ان کا سیاسی اور تنظیمی کیریئر بے داغ ہے ، 2سال سے آپریشن جاری ہے لیکن اس دوران کہیں بھی ان کا نام نہیں آیا ان کی گرفتاری کا مقصد یہ ہے کہ وہ برے حالات میں قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ ڈٹ کر اور جم کر حالات کا مقابلہ کررہے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کراچی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کی گرفتاریاں جرائم کے خاتمے کیلئے نہیں بلکہ ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے اور اسے بلدیاتی انتخاب میں آزادی سے حصہ لینے روکنے کی مذموم سازش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کمال ملک بلدیاتی الیکشن میں یوسی کی چیئرمین شپ کے امیدوار بھی نامزد ہوئے ہیں ، پہلے کمال ملک گلبرگ ٹاﺅن کے ٹاﺅن ناظم بھی رہ چکے ہیں اور بلدیاتی الیکشن سے قبل ایم کیوایم کے چیئرمین شپ کے ایک اور امیدوار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ایم کیوایم مشکلات پیدا کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رینجرز اہلکاروں نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد کمال ملک کو بے قصور گرفتار کیا ہے جس نے کسی جرم کا ارتکاب کیا ہو تو وہ اپنے گھر پر اتنی آرام سے سونہیں سکتا ہے اور کمال ملک کی گرفتاری سے واضح ہوگیا ہے کہ کمال ملک نے کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیا اور نہ ہی قانون ہاتھ میں لیا ہے انہیں صرف اس لئے گرفتار کیا گیا ہے کہ وہ صرف قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ کھڑے
ڈیڑھ سو سے زائد کارکن لاپتہ،ایم کیو ایم نے الزام اہم ادارے پر عائد کردیا

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال جرأت کا اعزاز نوازے جانےکے دوران ...
-
نایاب سرخ چاند والے گرہن کیلئے تیار ہو جائیں جو لگ بھگ دنیا کا ہر ...
-
ذیابیطس کی پہلی علامت، جسے اکثر لوگ علامت ہی نہیں سمجھتے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 5 افراد شہید
-
پاکستانی نوجوانوں کیلیے خوشخبری! چین نے نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروا دی
-
کم عمر لڑکوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز، فضا علی نے شو میں وینا ملک کی ...
-
بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحال کرنے پر بات چیت
-
محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراوں کی فہرست میں شامل
-
خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان، ہمایوں اشرف نے تلخ سچائی بیان کردی
-
برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی میدان میں دنیا بھر کے بچوں کو ...
-
کویت میں زہریلی شراب پینے سے 13 تارکین وطن ہلاک، 21 نابینا ہوگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال جرأت کا اعزاز نوازے جانےکے دوران حامد میر نے اپنے تاثرات سے متع...
-
نایاب سرخ چاند والے گرہن کیلئے تیار ہو جائیں جو لگ بھگ دنیا کا ہر فرد دیکھ سکے گا
-
ذیابیطس کی پہلی علامت، جسے اکثر لوگ علامت ہی نہیں سمجھتے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 5 افراد شہید
-
پاکستانی نوجوانوں کیلیے خوشخبری! چین نے نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروا دی
-
کم عمر لڑکوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز، فضا علی نے شو میں وینا ملک کی کلاس لے لی
-
بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحال کرنے پر بات چیت
-
محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراوں کی فہرست میں شامل
-
خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان، ہمایوں اشرف نے تلخ سچائی بیان کردی
-
برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی میدان میں دنیا بھر کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا
-
کویت میں زہریلی شراب پینے سے 13 تارکین وطن ہلاک، 21 نابینا ہوگئے
-
بونیر میں سیلاب نے تباہی مچادی، کئی گاؤں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، 157 افراد جاں بحق
-
امدادی کارروائیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش، حادثے کے مقام کی ویڈیو سامنے آگئی