کراچی (نیوز ڈیسک)عبداللہ شاہ غازی کے عرس پر کراچی میں اسکولوں میں چھٹی کا ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اعلان کیا مگر سندھ حکومت نے نہ کیا ،غیر واضح سرکاری اعلان نے والدین کیلئے پریشانی کھڑی کردی۔آج کراچی میں اسکول کھلیں گے یا پھر بند رہیں گے،اس غیر واضح سرکاری اعلان نے والدین کیلئے پریشانی کھڑی کردی ہے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا جس کے بعد کے ایم سی کے تمام اسکولز بند ہیں۔ڈائریکٹر اسکولز منصوب صدیقی کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سرکاری و نجی اسکولز کھلے ہیں،اکیڈمک کیلنڈر میں عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تعطیل شامل نہیں،اس لئے حکومت کی جانب سے بھی اسکول بند کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔