پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

کالاباغ ڈیم،پرویزخٹک کے بیان پر سندھ میں شدید ردعمل

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی حمایت کرنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر ویز خٹک جس صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیںاسی صوبے کی اسمبلیوں کی قرار دادوں کا ہی احترام کرلیں وزیر علیٰ خیبر پختون خوا لاہور کی ایک سیٹ کے لیے خیبر پختون خوا کو ڈبونے اور سندھ کو بنجر کرنے والے منصوبے کی حمایت کررہے ہیںیہ صرف تحریک انصاف والوں کا وطیرہ ہے کہ سندھ اور پختون خوا میں ان کا ایک موقف ہوتا ہے پنجاب میں ان کا موقف یکسر مختلف ہوتا ہے پورے ملک کے سامنے تحریک انصاف کی دوغلی پالیسی آشکار ہوچکی ہے ،باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہاہے کہ اب سے چندہفتے قبل تحریک انصاف کے سربراہ کشمور میں جس منصوبے کی مخالفت کررہے تھے آج وزیر علیٰ خیبر پختون خوا اسی منصوبے کی حمایت کررہے تھے سندھ اور پختون خوا کے عوام کسی صورت کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی اجازت نہیں دیں گے کا لا باغ ایک مردہ گھوڑہ ہے لہٰذا اس میں جان ڈالنے کی کوشش نا کی جائے پرویز خٹک لاہور میں بیٹھ کر جس منصوبے کی حمایت کی بات کررہے ہیں پہلے اپنی صوبائی اسمبلی میں اس کی حمایت کی قرار داد لیکر آئیںپرویز خٹک قومی اسمبلی کی ایک سیٹ کے لیے اپنے ضلع سمیت کئی اضلاع کو پانی میں ڈبونے پر تلے ہوئے ہیںکا لا باغ ڈیم سندھ کو بنجر کرنے اور پختون خوا کو ڈبونے کا منصوبہ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…