لاہور(نیوزڈیسک)بالآخر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بھی این اے 122کے میدان میں اترنے والے اپنے امیدوار کا خیال آ گیا ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 8اکتوبر کو گڑھی شاہو میں منعقدہ انتخابی جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے جبکہ مرکزی رہنما بھی جلسے میں شرکت کے لئے لاہور آئیں گے ۔ این اے 122سے امیدوار بیرسٹر عامر حسن کے مطابق پیپلز پارٹی 8اکتوبر کو گڑھی شاہو میں جلسہ کرے گی جس سے بلاول بھٹو زرداری ویڈ یو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے جبکہ پارٹی کے مرکزی رہنما بھی جلسے میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق کا مکمل پاس کر رہی ہے جبکہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیارہ اکتوبر کو پیسے والوں کو شکست سے دوچار کرینگے۔