اسلا م آباد(نیوزڈیسک)سلمان تاثیریاممتازقادری ،ٹوئیٹرپرنیاٹرینڈ ,سپریم کورٹ میں سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی اپیل کی سماعت کے موقعے پر جہاں ان کے حامی جلسے جلوسوں میں مصروف ہیں وہیں پاکستانی ٹوئٹر پر ان کے خلاف ایک ٹرینڈ پہلی بار بڑے پیمانے پر سامنے آیا ہے۔قادری کو لٹکاؤ انسانیت بچاؤ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اب تک سینکڑوں ٹویٹس کی جا چکی ہیں اور ان میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور یہ پاکستان میں اس وقت سب سے بڑا ٹرینڈ ہے۔اکثریت ایسی ٹویٹس کی ہے جن میں ممتاز قادری پر تنقید کی گئی ہے۔غلام علی نے ٹویٹ کی: ’قادری کے کیس کو فوجی عدالتوں کے حولے کیا جانا چاہیے، پھر دیکھتے ہیں کتنے حمایتی فوجیوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔‘ان کا اشارہ گذشتہ روز ممتاز قادری کے حمایتوں کی جانب سے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی جانب تھا جس پر درجنوں حمایتیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔وقاص جتوئی نے لکھا کہ ’اگر توہین مذہب اور رسالت کا قانون موجود ہے تو قادری نے سلمان تاثیر کو قتل کیوں کیا؟ اگر قتل جائز ہے تو اس قانون کی کیا ضرورت ہے؟‘ممتاز قادری کی اپیل کی سماعت ان دنوں سپریم کورٹ میں ہو رہی ہےجنید نے ٹویٹ کی کہ ’ملا گردی کو شکست دینے کا اس سے اچھا موقع شاید پھر کبھی نہ آ سکے، اسے ضائع مت کرو۔‘اس ساری بحث اور ٹرینڈ میں طنز اور تنقید سے بھرپور ٹویٹس بھی شامل تھیں۔شفیع داور: ’اگر قادری کو شہادت کا شوق ہے تو کیس کیوں لڑ رہا ہے؟‘ممتاز قادری گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی حفاظت پر مامور تھا جب اُس نے انہیں قتل کیا۔ثوبان: ’ممتاز قادری جیسے لوگ مذہب کی حفاظت نہیں کرتے بلکہ جرائم کرنے کے بعد مذہب کو اپنی حفاظت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔‘شعیب ملک نے ممتاز قادری کے حق میں لکھا: ’بے گناہ قتل کرنے والے ممتاز قاتل کو اکسانے والا مولوی بھی پکڑا جائے جو ناموسِ رسالت کے نام پر دہشت گردی کو ہوا دے رہا تھا۔‘اسی طرح فہد خان نے لکھا: ’قادری کے ساتھ وہ لوگ بھی قاتل ہیں جنھوں نے ممتاز قادری کے دل میں زہر کا بیج بویا‘ اور جنید قیصر نے لکھا کہ ’پاکستان میں ضرب عضب جیسے آپریشن اُس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک #قادری_لٹکاؤ_انسانیت_بچاؤ جیسے اقدام سے انتہا پسندی کاخاتمہ نہیں کیا جاتا۔‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع؟ محکمہ تعلیم کا اہم بیان
-
معروف ماڈل و اداکارہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، پولیس کی تحقیقات جاری
-
ایران نے چین تک تیل پہنچانے کے لیے نیا راستہ منتخب کر لیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)
-
سیوریج کیلئے کھدائی کے دوران مزدوروں کو سونا مل گیا
-
پاکستان میں سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟
-
لاہور: نشہ آور جوس پلاکر اسٹیج اداکارہ کے ساتھ جنسی زیادتی، برہنہ ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج
-
لاہور ،بیوی سے ناجائز تعلقات کا شبہ ملزم نے پڑوسی کو گردن کاٹ کر ہلاک کر دیا
-
دیمک سے لکڑی بچانے کے گھریلو طریقے، یہ آسان نسخے آزمائیں
-
گوجرانوالہ: نابالغ بھانجی کو متعدد بارجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ماموں پولیس مقابلے میں ہلاک
-
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل کھول دیے، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کی شاہی بگھی میں آمد، محسن نقوی نے وضاحت کردی
-
1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، خوش نصیب فاتحین کے نمبرز جاری
-
پرائمری تک تعلیم کا نظام تبدیل!حکومت کا بڑا فیصلہ



















































