لاہور(نیوزڈیسک) پاک فوج کے جوانوں نے ضمنی انتخاب این اے 122 کے سلسلہ میں لاہور میںگشت شروع کر دیا۔ گزشتہ روز عمران کے جلسے کی وجہ سے پاک فوج کے جوان حلقے میں گشت کرتے نظر آئے۔ انہی مجسٹریٹ کے اختیارات بھی سونپ دئیے گئے ہیں۔ فوجی جوان اور رینجرز کے اہلکار 10 اکتوبر کو پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹی سنبھالیں گے اور نتائج مکمل ہونے تک تعینات رہیں گے۔