اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹوں کو پاکستان میں بزنس کرنے سے روک دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکرپرسن سے سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جب تک سیاست میں ہوں، میرے بیٹے پاکستان میں بزنس نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ گمنام شکایت کی تحقیقات کئے بغیر مجھ پر الزام لگانے والی نیب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔