پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کےلئے داخلہ فیس میں خصوصی رعایت کی منظوری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لئے داخلہ فیس میں خصوصی رعایت کی منظوری دے دی ہے۔ اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقے قرار دینے والے علاقوں میں اوپن یونیورسٹی کے رہائش پذیر طلبہ و طالبات کے لئے رواں سمسٹر خزاں 2015ءمیں پیش کئے گئے میٹرک ¾ ایف اے اور بی اے پروگرامز کی داخلہ فیس میں 100۔فیصد جبکہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامزکی داخلہ فیس میں 50۔فیصد رعایت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ اپنی مقررہ فیس ادا کریں گے ¾ ان کے لئے فیس میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے۔ پہل بار اوپن یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے نئے امیدواروں کے لئے بھی فیس میں رعایت کی سہولت نہیں دی گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر طلبہ نے اگر رواں سمسٹر خزاں 2015ءکے میٹرک ¾ ایف اے اور بی اے پرورگرامز کی داخلہ فیس پہلے ہی جمع کرائی ہے تو ان کی داخل شدہ فیس کو یونیورسٹی اگلے سمسٹر کے داخلہ فیس میں ایڈجسٹ کرے گی جبکہ جن طلبہ کا رواں سمسٹر خزاں 2015ءآخری سمسٹر ہے اور انہوں نے داخلہ فیس جمع کی ہوئی ہے وہ یونیورسٹی کے متعلقہ علاقائی دفاتر میں فیس واپسی کے لئے درخواست جمع کرائیں گے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود اوپن یونیورسٹی کے تمام طلبہ کو شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر کی جانب سے ایس ایم ایس کے ذریعے فیس میں رعایت فراہم کرنے کی اطلاع دی جائے گی۔داخلوں کے خواہشمند افراد میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے کسی بھی پروگرام میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ9۔اکتوبر تک داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسز/رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں۔ داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلبہ انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ کے نمبر 051`-9057151¾ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام 051-9057421¾ سیکنڈری پروگرامز 051-9057431¾ ہائر سیکنڈری و دیگر پروگرامز 051-9057432¾ بیچلرز پروگرام 051-9057435اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے بارے میں معلومات کے لئے 051-9057422پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…