اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سودی نظام کے خاتمے کے خلاف کیس خارج کردیا جبکہ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دئیے جو سود نہیں لینا چاہتے وہ نہ لیں جو لے رہے ہیں انہیں اللہ پوچھے گا۔کیس کی سماعت جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔درخواست گزار شہری عاکف کے وکیل نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے ¾ریاست کو سودی نظام کے خاتمے کیلئے حکم جاری کیاجائے جس پر جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ شرعی عدالت میں پہلے سے زیر سماعت ہے۔ریاست سودی نظام کا خاتمہ کیسے کرےگی۔ سپریم کورٹ کے باہر مدرسہ کھول کر لوگوں کو سود کے خاتمے کا سبق نہیں پڑھا سکتے۔
مزید پڑھئے: آپ کا تعلق کس نسل سے ہے، فنگر پرنٹس کی مدد سے پتا چل جائے گا