اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) ایف بی آر نے ماڈل این علی سے برآمد ہونے والے پانچ لاکھ ڈالرز بینک میں جمع کرا دیئے۔ ایف بی آر کے مطابق ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد ہونی ہے اس لئے پیسے بینک میں جمع کرا دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی اس وقت ضمانت پر رہا ہیں۔ ماڈل ایان علی سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر دبئی جاتے ہوئے پانچ لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے جنہیں وہ اپنی ملکیت ثابت کرنے میں ناکام رہیں تھی جس پر انہوں کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف بی آر نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں بیان دیا ہے کہ ان پیسوں کو بینک میں جمع کرا دیا گیا ہے اور یہ جب تک کیس حل نہیں ہو جاتا یہ رقم حکومت کی ملکیت ہے۔