اسلام آباد(آن لائن)کراﺅن پلازہ کی خریداری میں خورد برد پر ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل سید اقبال حیدر زیدی کو ایف آئی اے نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ای او بی آئی کے چئرمین ظفر اقبال گوندل کے زبانی احکامات پر سید اقبال حید ر نے کراﺅن پلازہ کی خریداری کے لیے غیر قانونی طور پر فائل پر دستخط کیے جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ نمبر 28/2013درج کر کے تفتیش شروع کی تو ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈی جی سید اقبال حید ر بھی سیکنڈل میں ملوث پائے گئے جس پر ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے مزید تحقیقات کے لیے گرفتار کر لیا ہے ۔واضع رہے کہ ای او بی آئی کے سابق چیئر مین ظفر اقبال گوندل کے خلاف میگا کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے میں جاری ہیں۔
مزید پڑھئے: بالی ووڈ کی وہ حسینائیں جن کا رقص انہیں شہرت کی بلندیوں پر لے گیا