لاہور (نیوز ڈیسک) زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو سمیت پانچ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ اب تک زین قتل کیس کے دو گواہ اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے ہیں۔ گواہوں نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے کسی کو بھی فائرنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ مصطفی کانجو پر ایک سولہ سال کے بچے زین کے قتل کا الزام ہے۔ زین کو لاہور کے علاقے کیولری گراونڈ میں فائرنگ کر کے مارا گیا تھا جس میں اس کا ایک دوست زخمی ہوا تھا۔