ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اردو کو سرکاری سطح پر نافذ کر نے کیلئے پہلی حکومتی ڈید لائن ختم

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)اردو زبان کو سرکاری سطح پر نافذ کر نے کے لیے پہلی حکومتی ڈید لائن آج ختم ہو گئی لیکن کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی اور سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔کابینہ ڈویڑن نے وزیر اعظم کی منظوری سے 6 جولائی 2015 کو تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کو ایک مراسلہ بھیجا جس کے مطابق ان تمام اداروں کو تین ماہ میں اپنی پالیسیاں، قوانین ، ویب سائٹس اور ہر طرح کے فارم کا انگریزی سے اردو میں ترجمہ کرنا تھا۔ تمام عوامی اہمیت کی جگہوں پر اردو کے سائن بورڈ زنصب کرنا تھے۔ یہاں تک کہ صارفین کوبجلی ، گیس ، پانی ، ٹیلیفون اور دیگر سرکاری بلوں کی اردو میں فراہمی یقینی بنانا تھی۔ ان کاموں کے لیے وزیر اعظم نے تین ماہ کی ڈید لائن دی جو آج ختم ہو گئی ہے۔ڈید لائن ختم ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی بل انگریزی میں ہیں، سرکاری دفاتر میں نصب انگریزی تختیاں منہ چڑا رہی ہیں اور وفاقی وزارتوں کی تمام ویب سائٹس انگریزی میں ہیں۔صرف حکومت ہی نہیں۔خود عدلیہ اور مقننہ بھی بے نیاز نظر آتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی اپنی ویب سایٹ اردو میں نہیں ڈھل سکی۔ پارلیمانی ایوانوں میں بھی چئرمین سینیٹ انگریزی میں رولنگ دے رہے ہیں۔اردو کے نفاذ کے حوالے سے دوسری ڈیڈ لائن 8 دسمبرکو ختم ہو گی جب حکومت سپریم کورٹ میں عملدرآمد رپورٹ جمع کرائے گی۔ حکومت کی عدم سنجیدگی اپنی جگہ لیکن شاید اس دوران صرف اردو سمجھنے والوں کی مشکل کچھ آسان ہو جائے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…