جھنگ(نیوز ڈیسک) موضع کوڑیانہ میں رشتے کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔جھنگ کے نواحی گاؤ ں موضع کوڑیانہ کا رہائشی عمر حیات، اس کی بیوی مسرت بی بی اور عمر حیات کا بھائی سرور حیات اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جھنگ منتقل کردیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاشیں لواحقین کے حوالے کردیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے لواحقین کے مطابق قتل کی واردات میں اس کا قریبی رشتے دار ملوث ہے جن سے ان کا رشتے کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔