اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی حکومت عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کر رہی ہے چنانچہ فی الحال صوبائی حکومت تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے جو کچھ بھی کیا جائے گا وہ ذاتی کی بجائے ملک و قوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی اخبار سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کو وزیر اعلی بلوچستان بناتے ہوئے جو اہداف دیئے گئے تھے ان میں سے بیشتر کو وہ حاصل کر چکے یا تیز ی سے انکی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے نتیجے میں بلوچستان میں حالات سازگار ہو ئے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کا مقصدہر جگہ حکومت قائم کرنا نہیں ہے بلکہ صوبوں کے مابین ہم آہنگی کا قیام ہماری اولین ترجیحی ہے ،جنگ رپورٹر بلال ڈار کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بلوچستان میں قوم پرستوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے انہیں حکومت بنانے کا موقع دیا یہ فیصلہ سو فیصد درست ثابت ہوا آج بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال ماضی کی نسبت بہت بہتر ہے ،کرپشن کو کوئی ایک اسیکنڈل سامنے نہیں آیا اور اگر بلوچستان کے موجودہ حالات کے بارے میں کسی عام آدمی سے بھی پوچھا جائے تو وہ بھی اطمینان کا اظہار کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کا ہی سپیکر منتخب کرایا جائے گا جس کیلئے اتفاق رائے قائم کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے اور جلد ہی اس ضمن میں پیش رفت ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرانے کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے اس ہی لئے ناراض بلوچوں سے بات چیت کی پالیسی اپنائی ، وفاقی حکومت پر خان اف قلات ، بر اہمداغ بگٹی سمیت کسی بھی علیحدگی پسند رہنما سے بات چیت نہ کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا کوئی دباوا نہیں ہے ، ایسی باتیں محض افواہیں ہیں، جو بھی پاکستان اور وطن عزیز کے ائین کو تسلیم کرتے ہوئے بات چیت کرنا چاہتا ہے اسے خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے فرزند جسٹس جاوید اقبال کی وفات سے پوری قوم ایک عظم انسان سے محروم ہو گئی ، انکی بحیثیت جج اورسینیٹرخدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیںوہ نہایت قابل انسان تھے ،اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے۔
بلوچستان کی حکومت تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ، ظفر جھگڑا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا



















































