واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکاپاکستان کو5ڈرون اسکین ایگل فروخت کرے گا، امریکی وزارت دفاع نے ڈرون کی پاکستان کو فروخت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،پاکستان کو یہ طیارے فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت دیے جائیں گے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے پاکستان کوڈرون طیارے اسکین ایگل دینے کی منظوری دیدی ہے”اسکین ڈرون“ کا ہارڈویئراور ٹیکنیکل ڈیٹا اگلے سال اگست تک پاکستان کے حوالے کردیاجائے گا ، پاکستان کو5 طیارے ایک کروڑ 52 لاکھ ڈالرمیں ملیں گے۔ 20 گھنٹے تک پروازکرنے والے ڈرون طیارے میں2 کیمرے لگے ہوتے ہیں،پاکستان میں پہلے ہی ملکی ساختہ ڈرون براق، ابابیل اوراطالوی ساختہ فالکو موجود ہے ،پاکستان دنیاکے ان 5 ممالک میں شامل ہے جومسلح ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔