ہری پور(نیوز ڈیسک)ہری پور کے علاقے خانپور میں ناکا بندی کے دوران پولیس نے ایک گاڑی سے پانچ سو ڈیٹو نیٹر اور ایک ہزار میٹر سیفٹی فیوز پکڑ لیے، ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹیکسیلا سے آنے والے سوزوکی گاڑی کو روک کر جب تلاشی لی گئی تو گاڑی سے 1000 میٹر سیفٹی فیوز اور 500 دیٹو نیٹر برآمد ہوئے۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کے گرفتار کرکے ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس ایچ او تھانا خانپور کا کہنا ہے کہ ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز بارود بنانے کے کام آتی ہیں، ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔