اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم کالا باغ ڈیم کے حق میں ہیں , جب تک تمام صوبے اس کی حمایت نہیں کرتے ڈیم نہیں بننا چاہیے ,اعتزاز احسن

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اپوزیشن نے حکومتی ارکان کی طرف سے سینٹ میں کالا باغ ڈیم سے متعلق استعمال کئے گئے الفاظ کے خلاف احتجاجاً اجلاس سے واک آﺅٹ کیا جبکہ قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزازاحسن نے کہاہے کہ ہم کالا باغ ڈیم کے حق میں ہیں . جب تک تمام صوبے اس کی حمایت نہیں کرتے ڈیم نہیں بننا چاہیے ۔پیر کو سینٹ کے اجلاس میں سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل کی طرف سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی ختم کر نے کےلئے پی سی بی آفس کو لاہورسے اسلام آباد منتقل کر نے کی قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ تنقید برائے تنقید ہورہی ہے بحث کو خطر ناک موڑ کی طرف لے جایا جارہا ہے ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ یہاں ایک عجیب طبقہ ہے پہلے وفاق سے لیکر صوبوں کو دینے کی بات کرتے ہیں اب کہتے ہیں صوبوں سے لیکر وفاق کو ادارے دیئے جائیں اس طرح تو تمام ادارے کے آفس یہاں لانے پڑیں گے ایوان بالا ہے کوئی مذاق نہیں معاملے کو کمیٹی کے سپرد کر دیں وہ کوئی بھی فامولا بنائے ہمیں قبول ہوگا۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ اگر بورڈ لاہور میں ہوگا تو پشاور اور دوسرے شہروں کو کیسے توجہ دیگا وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ طالبان آپ ہمارے بھائی ہیں ہمیں کیوں مارتے ہیں ؟بحث میں حصہ لیتے ہوئے سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل نے کہاکہ پی سی بی کو اسلام آباد میں منتقل کیاجائے واپڈا میں بھی پانچ ہزار لاہوری بھرتی کئے گئے ہیں اسی طرح پی سی بی میں بھی پنجاب کے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے ۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے بھی اس کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوںکا تعلق دوسرے صوبوں سے ہے آپ نے مرکز لاہور کو بنا رکھا ہے وفاقی اداروں کی طرح اسے بھی اسلام آباد منتقل کیا جائے ۔اس موقع پر سینیٹر اٹھارہویں ترمیم کے فیصلے موجود ہیں . نے اس کی تائید کی تھی سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ایسی بات نہیں کر نی چاہیے تھی ایوان میں بیٹھ کر پاکستان کی بات کی جائے سینیٹر فرحت اللہ بابر سے امید نہیں تھی ان کی پارٹی وفاق کی جماعت ہے کل کو کہا جائیگا کہ سٹیٹ بینک بھی یہاں منتقل کر دیا جائیگا انہوںنے کہاکہ ملک میں توانائی کا بحران ہے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی گئی جس وجہ سے بہ منصوبہ مکمل نہ ہوا اس موقع پر اپوزیشن ارکان احتجاجاً اپنی نشستوںسے کھڑے ہوگئے اور انہوںنے اجلاس سے واک آﺅٹ کر دیا بعد ازاں قائد حزب اختلا ف سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا کہ ہمارا واک آﺅٹ کابا لاغ ڈیم پر نہیں تھا بلکہ جو الفاظ استعمال ہوئے ہیں ان پر تھا ۔چیئر مین کے مشکور ہیں کہ انہوںنے اس کو حذف کرادیا ہے انہوںنے کہاکہ پی سی بی کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیا جائے کالا باغ ڈیم پر تین صوبوں کی مختلف رائے ہیں ہم کالا باغ ڈیم کے حق میں ہیں لیکن جب تک تین صوبے راضی نہ ہو جائیں کالا باغ نہیں بننا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…