پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

20جماعتوں کا این اے 122لاہور میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلا ن

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)سنی اتحاد کونسل اور سنی تحریک سمیت 20اہلسنّت جماعتوں نے حلقہ این اے 122لاہور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار عبد العلیم خان اور صوبائی امیدوار شعیب صدیقی کی حمایت کا اعلا ن کردیاہے ۔ اس بات کا اعلان سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور تحریک انصاف پنجاب کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے دوسرے رہنماﺅں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ، جہانگیر ترین ، شفقت محمود ، میاں محمود الرشید، مرکزی جے یو پی کے صاحبزادہ حسین رضا ، سنی تحریک کے سربراہ بلال سلیم قادری ، جے یو پی نیازی کے سیکرٹری جنرل پیر سید اختر رسول شاہ ، نیشنل مشائخ کونسل کے پیر سید شبیر شاہ ،سنی یوتھ ونگ کے صاحبزادہ حسن رضا ، تنظیم المساجد اہلسنّت پاکستان مفتی محمد حسیب قادری ، پاکستان فلاح پارٹی کے ذیشان راجپوت، شرقپور شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری ، سنی تنظیم القر آءکے سیکرٹری جنرل مولانا قاری مختار احمد صدیقی، مرکزی مجلس چشتیہ کے صدر پیر میاں طارق ولی چشتی ، مولانا محمد اکبر نقشبندی ، الحاج سرفراز احمد تارڑ، ملک بخش الٰہی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ یار سو ل اللہ کہنے والے ن لیگ کے امیدوار کو مسترد کرکے سانحہ داتا دربار کا بدلہ لیں گے۔ اہلسنّت ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے والی حکومت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے سکتے۔ حلقہ این اے 122میں موجود اہلسنّت کے تمام مدارس اور مساجدعبد العلیم خان کی کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔ تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل دہشتگردی ، فرقہ واریت اور کرپشن کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گی ۔ نیشنل ایکشن پلان ، ضر ب عضب اور کراچی آپریشن کی مکمل تائید کرتے ہیں ۔دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف پنجاب میں بھی آپریشن شروع کیا جائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 11اکتوبر ن لیگ کیلئے یوم حساب ثابت ہو گا۔ حلقہ این اے 122میں تمام سرکاری محکمے حکومتی امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ہمار ا مقابلہ ن لیگ نہیں سرکاری مشینری سے ہے۔ سنی اتحاد کونسل کی حمایت کے اعلان سے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے۔ حکمران خوشحال اور ملک بد حال ہوتا جارہا ہے۔ کرپشن کی سیاست کا سورج11اکتوبر کو غروب ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…