لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاءکے خلاف کرپشن ریفرنس داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ لاہور کی احتساب عدالت نمبر دو نے کیس کی سماعت کی۔نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ قاسم ضیاءاسی لاکھ روپے کی رقم رضا کارانہ طور پر ادا کر چکے ہیں۔عدالت عالیہ اسی بنیاد پر قاسم ضیاءکی ضمانت بھی منظور کر چکی ہے۔جبکہ باقی رقم انہوں نے اقساط میں دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ تاہم اگر قاسم ضیاءمعاہدے کی خلاف ورزی کریں گے تو نیب کاروائی کرنے کی مجاز ہے ۔ عدالت نے رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے پر قاسم ضیاءکی حد تک مقدمہ داخل دفتر کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت میں اسٹاک کمپنی فراڈ کیس کی سماعت کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیاءنے اپنابیان ریکارڈ کرادیا جس میں انہوں نے 61،61لاکھ روپے کی دواقساط 30نومبر2015ءاور 29فروری 2016ءکوجمع کرانے کی یقین دہانی کرادی۔