منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کرپشن سکینڈلز میں ملوث ملزموں کو فائدہ پہنچانے کے حیرت انگیز طریقے کا انکشاف

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے نیب میں زیر سماعت مختلف کرپشن سکینڈل کے ہزاروں متاثرین کو جاری کردہ نیب کاپرفارما غیرآئینی قرار دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بادی النظر میںنیب کا یہ پرفارما کرپشن سکینڈلز میں ملزموںکو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے، جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کو ملک بھر میں متاثرین کو پرفارمے کا اجراءفوری روکنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ کے روبرو ڈی جی نیب پنجاب سید برہان علی فاریکس سکینڈل کے متاثرین کے کیس میںپیش ہوئے تو متاثرین کی وکیل شازیہ خلیل ایڈووکیٹ نے بنچ کو آگاہ کیا کہ نیب کی طرف سے ہر کرپشن سکینڈل کے تحقیقات کے دوران متاثرین کو ایک پرفارما جاری کیا جاتا ہے جس میں متاثرہ شخص سے تحریری طور پر یہ یقین دہانی لی جاتی ہے کہ ملزموں سے جو بھی رقم برآمد ہو گی ، اس رقم کی تقسیم کا اختیار نیب کے افسروں کو ہوگا، متاثرہ شخص کو نیب جو بھی رقم دیدے گا تو متاثرہ شخص نیب یا ملزم کیخلاف باقی رہ جانے والی رقم کا کوئی تقاضا نہیں کرے گا اور نہ ہی کسی عدالتی سے رجوع کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پرفارمامیں نیب متاثرہ شخص سے یہ بھی یقین دہانی لیتا ہے کہ اگر برآمد شدہ رقم کے علاوہ باقی رقم ملزموں سے وصول نہیں ہو پاتی تو متاثرہ شخص باقی رقم کا مطالبہ ہی نہیں کرے گا۔ فاضل جج نے اس پرفارمے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب کو حکم دیا کہ اس پرفارمے کو ملک بھر میں فوری طور پر بند کیا جائے اور چیئرمین نیب کو بھی فوری طور پر عدالتی احکامات سے آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ نیب کا یہ پرفارما غیرآئینی ہے اور بادی النظر میں ملزموں کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…