لاہور (نیوزڈیسک)لاہور میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ مبینہ دشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان سے اڑھائی کلو سے زائد بارودی مواد اور حساس عمارتوں کے نقشے برآمد کرلئے گئے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رائیونڈ میں حساس ادارے کی کارروائی کے نتیجے میں تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔جن کے نام طارق عزیز،عبدالغفار اور حامد علی ہیں۔ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور حساس عمارتوں کے نقشے برآمد کرلئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بھی حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے،مبینہ دہشت گردوں کی امان اللہ اور خالد محمود کے نام سے شناخت ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق دونوں دہشتگردوں سے اڑھائی کلو سے زائد بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔پانچوں ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں