کے حوالے سے کوئی کردارادا کرے گی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ بیرون ملک موجود کسی بھی ملز م کے ریڈ وارنٹ کے لئے وفاقی حکومت کوشش کرسکتی ہے ،سندھ حکومت کا اس حوالے سے کوئی کردار نہیں ہے۔ وزیر داخلہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے حکومت سندھ اپنے محدود وسائل کے باوجود میرٹ کی بنیاد پر پولیس میں مزید بھرتی کرے گی انہوں نے کہا کہ پولیس کی نفری میں اضافہ آبادی کے تناسب سے کیا جاتا ہے اس وقت آبادی کے لحاطظ سے پولیس کی نفری کم ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے شکوہ کیا کہ میڈیا کے بعض دوست ان سے منسوب کرکے ایسی خبریں بھی دے دیتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا انہوں نے بتایا کہ پیر کو تاجر بردری کی ایک تقریب میں انہوں نے بزنس کمیونٹی کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے نمبر پلیٹس تاخیر سے فراہم کرنے کی صورت میں گاڑیوں پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے کے بجائے پیلے رنگ کی ایسی نمبر پلیٹ لگالیں جس پر بلیک کلر سے نمبرز اور حروف تہجی تحریر ہوں لیکن میڈیا والوں نے میری اس بات کو گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق میرے نئے فارمولے سے تعبیر کردیا۔وزیر داخلہ نے کراچی پریس کلب کے عہدیداران کو یقین دلایا کہ وہ کراچی پریس کلب میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے ضروری اقدامات کریں گے اس موقع پر وزیر داخلہ کو روائتی سندھ اجرک اور پھولوں کو تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشک شرما نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
گل پلازہ میں زندہ بچ جانے والی خاتون نے لائیو شو میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے
-
پنجاب،تعلیمی کیلنڈر میں بڑی تبدیلی کی تیاری، گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کی سفارش
-
شناختی کارڈ کہاں اور کب استعمال ہوا، شہریوں کو فراڈ سے بچانے کے لیے نادرا نے ایپلی کیشن متعارف کرا د...
-
میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ، موت سے قبل ریکارڈ کیاگیا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا
-
تہران میں کیا دیکھا (سوم)
-
پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
-
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت نے آل ٹائم ریکارڈ قائم کردیا
-
پنجاب حکومت کا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ
-
اے آر رحمان کا نصرت فتح علی خان سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آ گیا
-
سونا9ہزار100روپے مہنگا،تولہ چاندی 10ہزارسے متجاوز
-
لاہور، جیولرز مارکیٹ میں 20 کلو سونے کے فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار
-
بجلی کی تار ٹوٹ کر گھر میں آگری، باپ بیٹا اور بھتیجا جاں بحق



















































