اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم میاں نوازشریف نے لاہور کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی الیکشن مہم میں صوبائی وزراء ارکان پنجاب اسمبلی کی نیم دلانہ دلچسپی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور لاہور کے دیگر حلقوں کے ارکان کی بھی انتخابی مہم میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ این اے 122 میں بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے، عوام سے زیادہ سے زیادہ رابطہ بڑھایا جائے۔