لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماءچوہدری سرورکی گاڑی پرن لیگی کارکنوں کاحملہ, پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے دورہ لاہوراوروہاں پرجلسہ عام کرنے کے بعد تحریک انصاف کی انتخابی مہم تیزہوگئی ہے ۔اس سلسلے میں تحریک انصاف پنجاب کے صدرچوہدری محمدسرورجب انتخابی مہم کے لئے لاہورکے علاقے سمن آبادمیں گئے توان کی گاڑی کومبینہ طورپرن لیگ کے کارکنوں کے گھیرلیااورچوہدری سرورکی گاڑی پرحملہ کردیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پرن لیگی اورتحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اورایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی ۔اس دوران مبینہ طورپرن لیگ کے کچھ ارکان نے چوہدری سرورکی گاڑی پرحملہ کردیاتاہم وہ ن لیگی کارکنوں کے ان کی گاڑی کے حملے پرچوہدری سرورمحفوظ رہے ۔واضح رہے کہ سمن آبادکون لیگ کالاڑکانہ کہاجاتاہے ۔