اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تریسٹھ برس کے ہو گئے ہیں۔ بنی گالہ میں ان کی سالگرہ پر قرآن خوانی کی گئی ۔ پرستاروں نے بھی پیغامات کے ڈھیر لگا دیے۔ عمران خان کی سالگرہ پر بنی گالا میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ان کی صحت اور لمبی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ تقریب میں ریحام خان بھی شریک ہوئیں ۔ ریحام خان نے خصوصی طوپراس تقریب میں شرکت کی اورٹوئٹرپرپیغام بھی جاری کیاانہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔