کراچی(این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں ایم کیوایم کے کارکن کو 19سال قید کی سزا سنادی ہے۔نیو کراچی پولیس نے ایم کیوایم کے کارکن چوہدری شجاعت کو 12 دسمبر 2013 میں گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا جبکہ ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ کا بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا عدالت نے شواہد اور گواہان کے بیانات کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دھماکہ خیز مواد میں 5سال اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی جبکہ 50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ملزم جیلر امان اللہ نیازی قتل سمیت دیگر مقدمات میں بھی نامزد ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں